ylliX - Online Advertising Network
حکومت پنجاب نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی تصدیق کردی | Express News

حکومت پنجاب نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی تصدیق کردی | Express News



لاہور:

حکومت پنجاب نے اٹک کے مقام پرسونے کے ذخائر کی موجودگی تصدیق کردی۔ 

 ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے کابل اور دریائے سندھ  کے سنگم کے مقام پرحالیہ سروے میں سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں موجود حکومت پنجاب کو ایک سال کا عرصہ لگا۔ 

حکومت پنجاب نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی۔ 

ہر طرح سے تصدیق کے بعد پنجاب حکومت کی اعلی سطحی کمیٹی کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرے گی اور انہیں سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیرابراہیم حسن مراد نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعوی کیا تھا۔ 

 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *