ylliX - Online Advertising Network
کراچی؛ کورنگی میں دو بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی | Express News

کراچی؛ کورنگی میں دو بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی | Express News


کورنگی علی اکبر شاہ گوٹھ کی رہائشی دو بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری علی اکبر شاہ گوٹھ میں مارکیٹ والی گلی نمبر8 میں واقعے ایک گھر سے خاتون کی گلے میں دوپٹے کا پھندا لگی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پہلے ابراہیم حیدری تھانے اور پھر وہاں سے قانونی کارروائی کے لیے جناح  اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 24 سالہ صائمہ ختر عبداللہ کے نام سے کی گئی ، ایس ایچ او ابراہیم حیدری انسپکٹر فیصل حسین نے بتایا کہ متوفیہ دو بچوں کی ماں تھی اور متوفیہ کے شوہر کے علاقے میں کریانہ کی دکان تھی۔

ایس ایچ او ابراہیم حیدری انسپکٹر فیصل حسین نے بتایا کہ شوہر نے دوران تحقیقات اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس کی اہلیہ اس پر شک کرتی تھی کہ وہ غیر خواتین سے بات چیت کرتا ہے جس پر دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا بھی ہوتا تھا، اتوار کی شام کو وہ کسی کام سے گھر آیا تھا اور جیسے ہی گھر گیا تو تقریباً 8 بجے شب اس کا بیٹا روتا ہوا دکان پر آیا اور بتایا کہ اس کی والدہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *