ylliX - Online Advertising Network

کوئٹہ: پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ جاری

—فائل فوٹو کوئٹہ کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 15 میں سے 10 پولنگ اسٹیشن مردوں اور 5 خواتین کے ہیں، 51 پولنگ بوتھ بنائے گئے، ان 15 پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی مجموعی تعداد 16855ہے جن میں 11906مرد اور 4949 خواتین […]

کراچی، مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ

فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔ گرو مندر، نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال، شارع […]

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو تنگ جگہ تھی پوری طرح بات نہیں ہوسکی، راجا ناصر عباس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جب ہماری ملاقات ہوئی تو وہ تنگ جگہ تھی پوری طرح بات نہیں ہوسکی تھی۔  جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے راجا ناصر […]

بینظیر کفالت سہ ماہی قسط کی رقم 10500 سے بڑھا کر 13500 روپے کر دی گئی ہے، روبینہ خالد

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے سال نو پر مستحق خواتین کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔  ایک ویڈیو بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے اس حوالے سے کہا کہ جنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہ ماہی قسط کی رقم کو 10500 سے بڑھا کر 13500 روپے کر دیا گیا۔  انکا مزید کہنا […]

کراچی میں ایک اور مذہبی جماعت نے 9 مقامات پر دھرنے دے دیے

پاراچنار میں قیام امن کےلیے کراچی میں ایک اور مذہبی جماعت نے 9 مقامات پر دھرنے دے دیے۔  اسٹار گیٹ شارع فیصل، کورنگی، ٹاور، پرانی سبزی منڈی، گرومندر، ناگن چورنگی، عیسیٰ نگری، برنس روڈ اور قیوم آباد پر دھرنوں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ شہر کی مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ […]

وزیرِاعظم شہباز شریف کی گوادر ایئر پورٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ […]

جماعت اسلامی کے تحت اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ آج ہوگا

فائل فوٹو جماعت اسلامی کے تحت اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ آج ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ غزہ ملین مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔ […]

وفاقی بیوروکریسی میں تقرریاں اور تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرریاں اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ محمد ایوب چوہدری کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن  کے مطابق سہیل حبیب تاجک اور سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں۔ جبران خلیل ملک ممبر (فنانس) نیسکام، […]