ylliX - Online Advertising Network
القادر ٹرسٹ کیلئے پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے: بیرسٹر سیف

القادر ٹرسٹ کیلئے پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے: بیرسٹر سیف


 

بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ  القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پیسے نہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اور نہ بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ  القادر ٹرسٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوا۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ کرپشن وہ ہوتی ہےجس میں پیسہ غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک منتقل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف اور زرداری خاندان کی طرح بانیٔ پی ٹی آئی نے پیسہ بیرونِ ملک منتقل نہیں کیا۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ القادر یونیورسٹی ملک میں دینی اور عصری علوم کو فروغ دے رہی ہے جبکہ دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *