ylliX - Online Advertising Network

بانی نے بتایا علی امین اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے پیشکش ہوئی احتجاج ملتوی کردیں سب ٹھیک ہو جائے گا، پی ٹی آئی

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیڈر شپ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ ملاقات  کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے پیشکش کی گئی کہ […]

کراچی میں 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا آغاز ہوگیا

کراچی میں 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا آغاز ہوگیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر تجارت جام کمال نے دفاعی نمائش کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں سفارتکار، بین الاقوامی وفود، دفاعی ماہرین، صنعتکار، سینئر سول و فوجی افسران اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ […]

سبی ضمنی انتخاب:پی پی کے میرکوہیار خان ڈومکی کامیاب

فائل فوٹو بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی آٹھ سبی کا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے میر کوہیار خان ڈومکی نے جیت لیا۔ تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق میر کوہیار خان ڈومکی نے 35 ہزار 665 ووٹ حاصل کئے۔ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار […]

بلاول بھٹو نے 26 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے بڑی محنت کی، چیئرمین سینیٹ

فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے 26 ویں ترمیم کی منظوری کےلیے بڑی محنت کی۔ اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن نہ بنائے جانے پر بلاول بھٹو کی دل آزاری ہوئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا […]

پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کی ضمانت ہے، گورنر سندھ

تصویر، بشکریہ سوشل میڈیا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کی استعداد، عصر حاضر کی ضروریات سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فخر قوم، پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت […]

اسموگ پرانا مسئلہ ہے راتوں رات حل نہیں ہوگا، مریم نواز

فوٹو: جیو اسکرین گریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا مسئلہ برسوں پرانا ہے، راتوں رات حل نہیں ہوگا۔ جنیوا سے لندن پہنچنے پر میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسموگ کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت […]

پنجاب میں دھند، 2 پروازیں منسوخ

—فائل فوٹو پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے فیصل آباد اور ملتان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ دونوں ایئر پورٹس کی 3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ ملتان کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، مجموعی طور پر ملک بھر میں 36 پروازیں تاخیر کا شکار […]

مجلس وحدت مسلمین کی شہداء کانفرنس، حماس و حزب اللّٰہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت

مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی شہداء کانفرنس غزہ جنگ کے دوران حماس اور حزب اللّٰہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نشتر پارک کراچی میں ہونے والی شہداء کانفرنس  میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے تصویری نمائش کا بھی […]

پشاور: لڑکی کو اغواء کرنیوالا خواجہ سراء گرفتار

— فائل فوٹو پشاور کے علاقے چمکنی سے لڑکی کو اغواء کرنے والے خواجہ سراء کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مغوی لڑکی کو خواجہ سراء کے گھر سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔  22 اکتوبر کو لڑکی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پشاورکے تھانے چمکنی میں درج ہوئی تھی۔ پولیس اس […]

چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل اور اس میں ججوں کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت […]